جنید بغدادی رضی اللہ عنہ کا شیطان سے ملاقات کا واقعہ
لاکھوں کروڑوں درود حضور علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے اہل بیت پر السلام علیکم معزز خواتین و حضرات پیارے دوستو حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کا نام کون نہیں جانتا آپ رحمت اللہ علیہ کا نام اللہ تعالی کے برگزیدہ بندوں میں سر فہرست ہے آپ رحمت اللہ علیہ مادر زاد ولی تھے یہی وجہ تھی کہ آپ رحمت اللہ علیہ کے مامو جان حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ جو اس وقت کے بہت بڑے اللہ والے تھے نے حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کو دیکھتے۔
ہی پہچان لیا کہ آپ رحمت اللہ علیہ انے والے وقت کے بہت بڑے ولی اللہ ہوں گے آپ رحمت اللہ علیہ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے باعث سبق ہے لہذا آج ہم آپ رحمت اللہ علیہ کی زندگی میں پیش آنے والا ایسا واقعہ بیان کرنے جا رہے ہیں جس نے آپ رحمت اللہ علیہ کو بھی کچھ لمحات کے لیے پریشانی میں ڈال دیا تھا۔
لیکن اللہ تعالی کے قرب کی وجہ سے آپ رحمت اللہ علیہ اسے امتحان میں بھی پاس ہوئے واقعہ کچھ ایسے پیش آیا کہ حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ نے ایک مرتبہ دل میں خیال کیا کہ اگر شیطان سے ملاقات ہو جائے تو ایک سوال کروں گا اور انہوں نے ایک دن اللہ تعالی سے دعا بھی کر دی کہ اے اللہ کبھی شیطان سے ملاقات کرا دے تاکہ اس سے سوال کر لوں ایک دن نماز پڑھ کر مسجد کے باہر نکلے تو ایک بوڑھا آدمی جھک کر سلام کرنے لگا۔
حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ نے اس کو دیکھ کر کہا کون ہو تم کہنے لگا میں وہی ہوں جس سے ملنے کی آپ کو ارزو اور تمنا تھی حضرت سمجھ گئے کہ یہ اصل میں شیطان ہے شیطان نے کہا آپ مجھ سے کیوں ملنا چاہتے تھے حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ نے کہا کہ میرے ذہن میں تیرے متعلق ایک سوال ہے سوال یہ ہے کہ جب اللہ تعالی نے تجھے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر تجھے کس چیز نے اللہ کے حکم کی تعمیل سے منع کیا۔
کیوں تو نے سجدہ نہیں کیا کیا اللہ کی عظمت کو نہیں جانتا تھا ارے تجھے اللہ کی معرفت حاصل تھی اللہ تعالی کی عظمت و اور جلالتوں سے تو واقف تھا اس قدر اللہ کی قربت رکھنے کے باوجود جب اللہ نے تجھے حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کر تو نے آخر کیوں سجدہ نہیں کیا اس پر شیطان کا جواب کیا تھا وہ سننے کے قابل ہے اس کے جواب میں کچھ دیر کے لیے حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کے ہوش اڑا دیے۔
اس نے کہا کہ جنید آپ جیسا توحید پرست آدمی اور یہ مشرکانہ سوال آپ جیسا توحید پرست ایک اللہ کو ماننے والا ایک اللہ کی پوجا کرنے والا آپ کے ذہن میں سوال آرہا ہے کہ میں نے غیر اللہ کو سجدہ کیوں نہیں کیا کہنے لگا کہ آدم تو غیر خدا تھے خدا تو نہیں تھے میں غیر اللہ کو کیوں سجدہ کر لیتا آپ جیسا توحید پرست آدمی ایسا مشرکانہ سوال میرے سے کر رہا ہے بڑے افسوس کی بات ہے حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں۔
جب اس نے یہ بات مجھ سے کہی تو مجھے لگا کہ ہاں یہ تو ٹھیک کہہ رہا ہے اور پھر تھوڑی دیر کے لیے مجھے ایسا معلوم ہوا کہ میرا ایمان سلب ہو رہا ہے اس لیے میں سناٹے میں پڑ گیا ہوش و حواس باقی نہ رہے میں سوچنے لگا کہ اس کو کیا جواب دے سکتا ہوں اس لیے کہ جب وہ کہہ رہا ہے کہ تم ایک اللہ کو ماننے والے ہو اور مجھے پوچھتے ہو کہ آدم کو سجدہ کیوں نہیں کیا۔
حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میرے ذہن میں جواب نہیں آیا فورا اللہ کی طرف سے الہام ہوا اور مجھ سے کہا گیا کہ اس سے یہ پوچھو کہ حکم دینے والا کون تھا حکم دینے والا جب خود کہہ رہا ہے کہ فلاں چیز کو سجدہ کرو تو توحید اسی کا نام ہے کہ اس کی بات کو مان لیا جائے حضرت جنید بغدادی رحمت اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اس الہام کے بعد میرا ایمان برقرار ہوا ورنہ تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ میرے ایمان کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
پیارے بھائیو یہ ہے شیطان کے مکاری اور ایاری نہ ولیوں کو چھوڑا نہ غوث و قطب و ابدال کو چھوڑا نہ انبیاء کرام کو چھوڑا غور کرو کہ شیطان باتوں اور چیزوں کو کس طرح مزین کرتا ہے اور گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کا ذرا اندازہ اس واقعہ سے آپ کر لیجئے اس لیے کبھی بھی شیطان سے بے فکر نہیں ہونا چاہیے شیطان کی یاری اور مکاری سے بسا اوقات انسان بے۔
ایمان بھی ہو جاتا ہے لیکن اسے خبر نہیں رہتی کہ میں بے ایمان ہو گیا ہوں اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اپنے برگزیدہ بندوں کے صدقہ وسیلہ جلیلہ سے ہمیں شیطان کے مکاری اور عیاری سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور ہمارا خاتمہ بالایمان فرمائے امین ثم امین اس واقعے کے بارے میں اپنی قیمتی رائے بذریعہ کامنٹ ضرور دیجئے پسند آنے کی صورت میں واقعہ کو لائک کرنا اور اپنے احباب سے شیئر کرنا مت بولیے یہ واقعہ سننے کا بہت شکریہ ۔
niece