Allah Ka 15 Azab Jo Benamazi Ko Hoga

:بے نمازی کو اللہ کی طرف سے 15 عذاب ملے گا

 بسم اللہ الرحمن الرحیم  اللہ عزوجل کی بنائی ہوئی اس کائنات میں اللہ تبارک و تعالی نے جتنی بھی نعمتوں کو پیدا فرمایا ہے یہ سب نعمتیں اس مخلوق کے لیے بنائی گئی ہیں جن کو اللہ تبارک و تعالی نے اشرف المخلوقات کا خطاب عطا فرمایا ہے یعنی کائنات کی ہر چیز اللہ تبارک و تعالی نے انسان کے لیے بنائی اور انسان کو صرف اپنے لیے بنایا جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی اپنی اس محبت کا اظہار ہے قرآن پاک میں کچھ یوں فرماتا ہے اور میں نے تمام جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا یعنی اللہ تبارک و تعالی اپنے بندے کو ہر نعمت دے کر صرف یہ چاہتا ہے کہ اے میرے بندے تو صرف میرا ہو جا لیکن انسان کتنا بدبخت ہے کہ وہ اپنے پیارے رب عزوجل کی پاک ذات کو چھوڑ کر اس کمینی دنیا کے پیچھے بھاگ رہا ہے اور آخرت کو بلا کر بیٹھا ہوا ہے۔

پیارے دوستو انسان کو اللہ تبارک و تعالی کا خاص قرب اس وقت ملتا ہے جب انسان اپنے رب عزوجل کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے نماز کے ذریعے انسان اللہ تبارک و تعالی کا خاص قرب حاصل کر لیتا ہے جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان ہے کہ جب میرا دل کرے کہ میں اپنے رب عزوجل سے باتیں کروں تو میں نماز پڑھنے لگ جاتا ہوں اور جب میرا یہ دل چاہتا ہے کہ میرا اللہ عزوجل مجھ سے باتیں کریں تو میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگ جاتا ہوں لیکن افسوس کچھ بد نصیب لوگ ایسے بھی ہیں جو نماز ادا نہیں کرتے اور اللہ تبارک و تعالی کے نافرمان بن جاتے ہیں تو ایسے بد نصیب لوگوں کے لیے اللہ تبارک و تعالی نے اپنے دردناک عذابات تیار کر رکھے ہیں۔

پیارے دوستو آج کی اس واقعہ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے تو ایسے لوگوں کو اللہ تبارک و تعالی 15 قسم کے کون کون سے دردناک عذابات دیتا ہے اور بے نمازی لوگوں کے ساتھ دنیا میں اور مرتے وقت اور قبر میں اور حشر میں کیا کیا سلوک کیا جائے گا اور ان کو کس قدر دردناک عذابات دیے جائیں گے  اس ایمان افروز واقعہ کو پڑھنے کے لیے آپ سے ہماری یہ گزارش ہے کہ آپ ہماری واقعہ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا اور اللہ تبارک و تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی آپ کو اور مجھ کو پانچ وقت کی بات جماعت نماز ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

:کفر  اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والا ہے نماز

پیارے دوستو نماز دین اسلام کے فرائض میں سے سب سے اہم فریضہ ہے جیسا کہ حدیث پاک میں آتا ہے کہ نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایمان اور کفر کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز ہے اور حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کا انجام فرعون قارون اور ہامان کے ساتھ ہوگا پیارے دوستو نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگائے جا سکتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن پاک میں کم و بیش 700 مرتبہ نماز کا ذکر فرمایا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز دین کا ستون ہے اور مومن کی معراج ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز میں سستی کرے گا یا نماز ادا نہیں کرے گا تو بے نمازی کو اللہ تبارک و تعالی 15 قسم کی دردناک سزائیں دے گا جن میں سے چھ سزائیں انسان کو دنیا ہی میں مل جاتی ہیں اور تین سزائیں انسان کو مرتے وقت ملتی ہیں اور تین قسم کی سزائیں انسان کو قبر کے اندر ملتی ہیں اور تین قسم کی سزائیں انسان کو مرنے کے بعد حشر میں دی جائیں گی۔

:بے نمازی کو دنیا میں ملنے والی چھ سزا

پیار دوستو بے نمازی کو دنیا میں ملنے والی چھ سزاؤں میں سے پہلی سزا یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی بے نمازی کی عمر میں برکت کو ختم کر دے گا اور نمبر دو اللہ تبارک و تعالی بے نمازی کے چہرے سے نیک لوگوں کی علامات کو مٹا دیتا ہے اور نمبر تین بے نمازی کو اللہ تبارک و تعالی اس کے کسی نیک عمل کا اجر و ثواب نہیں دیتا اور نمبر چار بے نمازی کی کوئی بھی دعا آسمان تک بلند نہیں ہوتی اور نمبر پانچ دنیا میں رہنے والی مخلوق بے نمازی سے نفرت کرتی ہے اور نمبر چھ نیک لوگوں کی دعا میں بے نمازی کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔

:موت کے وقت بے نمازی کو جو تین سزا

پیارے دوستو بات کرتے ہیں کہ موت کے وقت بے نمازی کو جو تین سزائیں ملتی ہیں وہ یہ ہیں نمبر ایک بے نمازی کو جب موت آتی ہے تو وہ ذلیل ہو کر مرتا ہے اور بے نمازی کو مرتے وقت دوسری سزا یہ دی جائے گی کہ وہ بھوکا مرے گا اور مرتے وقت بے نمازی کو تیسری سزا یہ دی جائے گی کہ اس کو اس شدت سے پیاس لگے گی کہ اگر پوری دنیا کا بھی پانی اس کو پلایا جائے تو اس کے باوجود بھی اس کی پیاس نہ بجے گی۔

:قبر کے اندر بے نمازی کو یہ تین سزا

پیارے دوستو قبر کے اندر بے نمازی کو یہ تین سزائیں دی جائیں گی نمبر ایک اللہ تبارک و تعالی بے نمازی پر اس کی قبر کو تنگ کر دے گا اور قبر بے نمازی کو اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ کر ایک دوسرے کے اندر پیوست ہو جائیں گی اور نمبر دو بے نمازی کی قبر میں اللہ تبارک و تعالی آگ بھڑکا دے گا جس آگ کے انگاروں میں بے نمازی دن رات جلتا رہے گا اور اس کو یہ دردناک عذاب ہوتا رہے گا اور نمبر تین قبر کے اندر بے نمازی پر اللہ تبارک و تعالی ایک ایسے سانپ کو مسلط کرے گا جس کی آنکھیں آگ کی اور ناخن لوہے کے ہوں گے اور اس کے ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت کی ہوگی یہ سانپ گرجدار اور بجلی کی آواز میں بے نمازی سے کہے گا کہ مجھے میرے رب نے یہ حکم دیا ہے کہ میں تجھے فجر کی نماز نہ پڑھنے کی جرم میں فجر سے لے کر ظہر تک اور ظہر کی نماز نہ پڑھنے کی جرم میں ظہر سے لے کر عصر تک اور عصر کی نماز نہ پڑھنے کی جرم میں عصر سے لے کر مغرب تک اور مغرب کی نماز نہ پڑھنے کی جرم میں مغرب سے لے کر عشاء تک اور عشاء کی نماز نہ پڑھنے کی جرم میں عشاء سے لے کر فجر تک دستا رہوں۔

:بے نمازی کو ایک ضرب لگائے گا تو مردہ 70 ہاتھ زمین کے اندر دھنس جائے گا

پیارے دوستو یہ خوفناک سانپ جب بے نمازی کو ایک ضرب لگائے گا تو مردہ 70 ہاتھ زمین کے اندر دھنس جائے گا اس وقت وہ سانپ اپنے ناخن زمین کے اندر داخل کرے گا اور اس مردے کو دوبارہ زمین سے باہر نکالے گا اور پھر یہ سانپ اس بے نمازی کو دوبارہ ڈسے گا اور پھر وہ بے نمازی 70 ہاتھ زمین کے اندر دھنس جائے گا بے نمازی کو یہ دردناک عذاب مسلسل قیامت تک ہوتا رہے گا۔

:قیامت کے دن بے نمازی کو جو تین دردناک سزا

پیارے دوستو قیامت کے دن بے نمازی کو جو تین دردناک سزائیں دی جائیں گی ان میں سے پہلی سزا یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی بے نمازی پر ایک فرشتے کو مقرر کرے گا جو بے نمازی کو منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم کی طرف لے جائے گا اور نمبر دو جب بے نمازی کا حساب و کتاب ہوگا تو اللہ تبارک و تعالی غضب کی نظر سے بے نمازی کی طرف دیکھے گا اور اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا جب اللہ تبارک و تعالی غضب کی نگاہ سے بے نمازی کی طرف دیکھے گا تو بے نمازی کے چہرے کا گوشت جھڑ جائے گا اور قیامت کے دن بے نمازی کو تیسری سزا یہ دی جائے گی کہ اللہ تبارک و تعالی بے نمازی کا حساب سختی سے لے گا اور اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اس حساب و کتاب کے بعد اللہ تبارک و تعالی حکم فرمائے گا کہ بے نمازی کو جہنم میں ڈال دو۔

پیارے دوستو حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر نماز کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر طرح کی نافرمانی سے ہمیں محفوظ۔

Sharing Is Caring:

asalam alaikum nazreen hamaray Website [ufnationhub.com] mein khush aamdid. yeh aik islamic Website hai is mein aap ko har terhan ke islamic topic ke hawalay se post mil jaye ge is Website ke andar hum aap ko bitayen ge ke aap kis tarike se islam ke mutabiq zindagi guzaar satke ho aur apna zehen ko islam ke mutabiq sanwaar sakte ho islam hamein neki ki dawat deta hai aur buraiyon se rokta hai. yahan chand topic hai jis ke hawalay se hum roz aik post likhain ge Islam Ki Roshni, Buzurgon Ki Baatein, Pyare Nabi Ki Baatein, Sahaba Karaam Ki Baatein,

1 thought on “Allah Ka 15 Azab Jo Benamazi Ko Hoga”

Leave a comment