اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چار ایسے جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بے حد برکت والے ہیں
اسلام نے جہاں ہمیں اللہ تعالی کے نافرمان بے برکتی اور رزق کی تنگی لانے والے جانوروں کے بارے میں بتایا ہے جیسے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ چھپکلی کے جو پہلے وار میں قتل کرے گا اسے زیادہ ثواب ہوگا جبکہ دوسرے وار میں کرے گا تو اس سے اور جب کہ تیسرے وار میں کرے گا تو اس سے کم ہوگا اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایسے کوے کو بھی قتل کرنے کا حکم دیا ہے جس کے سر پر سفید دھاری موجود ہو جبکہ دوسری طرف اسلام ہمیں ایسے جانوروں کے بارے میں بھی بتاتا ہے جو کہ برکت والے ہیں اور گھر میں ان جانوروں کو رکھنے سے گھر میں دولت اور رزق آنے لگتا ہے۔
اس لیے پیارے بہن بھائیو آج کی واقعہ میں آپ کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں چار ایسے جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ بے حد برکت والے ہیں اور جن کو اگر آپ اپنے گھر پر رکھتے ہیں تو آپ کے گھر میں برکت پڑتی ہے اور دولت اور پیسہ آنے لگتا ہے یہ جانور کون سے ہیں اور ان میں کون کون سے نشانیاں پائی جاتی ہیں ان کو جاننے کے لیے واقعہ کو آخر تک پڑھیے گا۔
: نمبر ١ مرغا
مرغا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ جب بھی مرغے کی اذان سنو تو اللہ تعالی سے اس کا فضل مانگو کیونکہ مرغا فرشتے کو دیکھ کر اذان دیتا ہے پیارے بہن بھائیو حضور پاک کے اس حدیث سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مرغا فرشتوں کو دیکھ سکتا ہے اور مرغا فرشتوں کو دیکھنے کے بعد ہی اذان دیتا ہے۔
بزرگوں کا کہنا ہے کہ اگر مرغا صبح صبح یعنی جب سورج طلوع ہو رہا ہوتا ہے اس وقت اذان دیتا ہے تو مرغے کی یہ اذان بہت زیادہ مبارک ہوتی ہے کیونکہ مرغا یہ اذان رزق کے فرشتوں کو دیکھ کر دے رہا ہوتا ہے کیونکہ صبح کے وقت سب سے پہلے رزق کے فرشتے ہی گھر میں داخل ہوتے ہیں اور اگر ایسے میں گھر والے ایک چھوٹا سا عمل کر لیتے ہیں تو اس کے بعد گھر میں اتنی دولت اتنا پیسہ آئے گا کہ گھر والوں کو سمجھ نہیں لگے گی کہ اتنی دولت کو رکھیں کہاں اور اس کا کریں کیا اس لیے پیارے بہن بھائیو اگر آپ نے بھی گھر میں مرغا رکھا ہوا ہے اور اپ کا مرغا صبح صبح یعنی جب سورج نکل رہا ہو اس وقت اذان دیتا ہے تو آپ نے کیا کرنا ہے۔
آپ نے سب سے پہلے ایک بار درود شریف پڑھنا ہے اور اس کے بعد 33بار آپ نے پڑھنا ہے سبحان اللہ والحمدللہ اللہ اکبر یعنی آپ نے اس طرح سے پڑھنا ہے سبحان اللہ والحمدللہ اللہ اکبر 33 بار سبحان اللہ والحمدللہ اللہ اکبر پڑھنے کے بعد آخر میں پھر سے آپ نے ایک بار درود شریف پڑھ لینا ہے اور اس کے بعد رزق کے لیے رزق کے حوالے سے اللہ تعالی سے دعا کرنی ہے بس آپ نے اللہ تعالی پر توکل اور یقین رکھنا ہے پھر دیکھیں آپ کے رزق دولت کے مسائل کیسے دور ہوتے ہیں۔
اور کیسے آپ کے گھر میں دولت رزق کا انبار لگ جاتا ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ صرف سفید مرغا ہی فرشتوں کو دیکھ سکتا ہے لیکن اصل میں تمام ہی مرغا پھر چاہے ان کا رنگ کوئی سا بھی ہو اور کسی بھی نسل سے ان کا تعلق ہو تمام ہی مرغا فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں اسی طرح اگر آپ کا مرغا بے وقت اذانیں دینا شروع ہو جاتا ہے تو یہ ایک نشانی ہو سکتی ہے کہ خدانخواستہ آپ کے گھر پر کوئی مصیبت یا پریشانی انے والی ہے ایسی صورت میں اپ کو چاہیے کہ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ تعالی آپ کو ہر مصیبت اور پریشانی سے محفوظ رکھے ہیں اس لیے پیارے بہن بھائیو پھر چاہے آپ دولت مند ہونا چاہتے ہیں. یا آنے والی مصیبت اور پریشانی کے بارے میں پہلے سے ہی جان کر اللہ تعالی سے اس کے بارے میں دعائیں کر کر اس کو ٹالنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر پر ایک عدد مرغا ضرور پا لیں۔
: نمبر ٢ بلی
بلی ہمارے پیارے اقا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بلییاں بہت ہی زیادہ پسند تھیں یہاں تک کہ آپ کے گھر میں ایک بلی آیا کرتی تھی جب بھی وہ بلی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھر پر آتی تو آپ پانی کا برتن اس کے لیے اوندھا کر دیتے تاکہ وہ بلی پانی پیے اور اپنی پیاس بجھا لے اور جب وہ بلی پانی پی کر وہاں سے چلی جایا کرتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسی برتن کے پانی سے جس سے بلی پانی پی کر گئی ہے۔
وضو کر لیا کرتے تھے اس سے نہ صرف ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ بلیوں سے کتنا زیادہ پیار کیا کرتے تھے بلکہ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بلیاں ہرگز بھی نجس یہ ناپاک نہیں بلکہ یہ پاک جانور ہیں جنہیں گھر پر پالا بھی جا سکتا ہے اور اگر بلی کسی کھانے پینے والی چیز کو جھوٹا کر دیتی ہے تو یہاں تک کہ وہ کھانا بھی ناپاک نہیں ہو جاتا۔
بلکہ اس کھانے کو بھی کھایا جا سکتا ہے کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت آپ کے لیے حریسہ لے کر آتی ہے جس دوران آپ نماز ادا کر رہی ہوتی ہیں جس وجہ سے آپ اس عورت کو انگلی کے اشارے سے کہتی ہیں کہ حریسہ ایک جگہ رکھے اور چلی جائے وہ عورت ایسا ہی کرتی ہے اتنی دیر میں وہاں ایک بلی آتی ہے اور حریسہ کو ایک جگہ سے کھا جاتی ہے جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ نماز پڑھ کر فارغ ہوتی ہیں تو آپ اسی جگہ سے حریسہ کھاتی ہیں جس جگہ سے بلی کھا کر گئی ہوتی ہے۔
اور ارشاد فرماتی ہیں یقینا یہ ہرگز بھی نجس یا ناپاک نہیں بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو گھر میں آنے جانے والیاں ہیں پیارے بہن بھائیو اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے بلی بہت ہی برکت والا جانور ہے بلی کے مقام کا اندازہ لگانے کے لیے یہ مثال کافی ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود جو دعا کرتا ہے وہ دعا سیدھی اللہ تک نہیں جاتی بلکہ کسی نہ کسی آسمان پر رک جاتی ہے لیکن بلی جس کے لیے بھی دعا کرتی ہے۔
بلی کی دعا کسی آسمان پر نہیں رکتی بلکہ بلی کی دعا سیدھا اللہ تعالی کے پاس جاتی ہے اور اسی طرح بلی کی بددعا بھی کسی آسمان پہ نہیں رکتی اور سیدھا اللہ تک پہنچتی ہے اسی لیے بزرگ کہتے ہیں کہ کبھی بھی بلی کی بددعا نہیں لینی چاہیے کیونکہ بلی جس کو بددعا دے دے سمجھو اس کی بربادی پکی ہے۔
آپ نے بھی ایسی کہانیاں ضرور سن رکھی ہوں گی کہ فلانا شخص بلی کو کھانے پینے کو کچھ دیتا تھا یا بلیوں سے پیار کیا کرتا تھا جس کے بعد اس شخص کے پاس اتنی دولت اتنا پیسہ آتا ہے کہ وہ شخص جو سائیکل پر پھرا کرتا تھا اچانک سے اس کے پاس بڑی گاڑیاں اور بڑے گھر آجاتے ہیں پیارے بہن بھائیو اس لیے اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں دولت آئے پیسہ آئے اور برکت ہی برکت ہو تو کوشش کریں کہ بلیوں سے پیار کریں اور اگر ہو سکے تو ان کو کھانے پینے کے لیے بھی کچھ ڈال دیا کریں۔
: نمبر٣ ہراطوطا
ہراطوطابزرگوں کا کہنا ہے کہ ہرا رنگ اسلام کی عکاسی کرتا ہے اور ہرے رنگ میں بہت زیادہ برکت بھی ہوتی ہے ہرے طوطے میں اللہ تعالی نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ ہرا طوطا پھر جس گھر میں بھی موجود ہو اس گھر پر کسی بھی قسم کا کالا جادو یاسفلی علم نہیں چل سکتا۔
: نمبر٤ بکری
بکری قرآن اور حدیث دونوں میں ہمیں بکری کے دودھ کا ذکر ملتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بکری کے دودھ کو بہت شوق سے نوش فرمایا کرتے تھے اور بکری کے دودھ کا شمار سنت غذاؤں میں ہوتا ہے بزرگوں کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے بکری میں بہت ہی زیادہ برکت رکھی ہے بکری کے دودھ میں نور ہوتا ہے۔
بکری کا دودھ گائے کے دودھ کے مقابلے میں کتنا زیادہ صحت بخش اور فائدے مند ہے اس کا اندازہ آپ اس چیز سے لگا سکتے ہیں 12 سال کی عمر کے بعد 75 فیصد لوگوں کو گائے کا یا بھینس کا دودھ ہضم ہی نہیں ہوتا یعنی وہ جو دودھ پیتے ہیں وہ بنا انہیں ہضم ہوئے یعنی فائدہ پہنچائی ان کی جسم سے باہر نکل جاتا ہے جبکہ بکری کے دودھ میں گائے اور بھینس کے دودھ کے مقابلے میں نہ صرف کئی گنا زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے بلکہ ایک 80 سال کے بوڑھے کو بھی بکری کا دودھ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے بزرگوں کا کہنا ہے۔
کہ اللہ تعالی نے بکری کے اندر بہت ہی زیادہ برکت رکھی ہے جو شخص بھی بکری کے بارے میں یہ سوچ کر کہ یہ اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہے بکری کو اپنے گھر میں رکھ لیتا ہے بزرگ کہتے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ شخص کبھی محتاج ہو جائے یا اس کے گھر میں کبھی غربت یا تنگدستی آ جائے پیارے بہن بھائیو اس لیے کوشش کریں کہ اپنے گھر پر بکری رکھیں نہ صرف بکری رکھنے کی وجہ سے آپ کے گھر میں برکت رزق اور دولت آئے گی بلکہ آپ بکری سے دودھ حاصل کر سکتے ہیں جو کہ دنیا کا سب سے بہترین دودھ مانا جاتا ہے اور پھر چاہے آپ شہر میں رہتے ہیں یا دیہات میں رہتے ہیں ہر گھر میں ہی آسانی سے بکری پالی جا سکتی ہے۔