:جہنم کتنا بڑا ہے اور ان میں ان جہنمیوں کو کس طرح سزا ہوگی
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ پیارے دوستو کیا آپ جانتے ہیں کہ جہنم کیا ہے اور جہنم کہاں پر ہے اور اللہ تبارک و تعالی نے جہنم کو کتنا بڑا بنایا ہے اور جہنم کے اندر کون کون سے دردناک عذابات دیے جائیں گے اور جہنم کے کتنے دروازے ہیں اور جہنم کتنی بڑی ہے پیارے دوستو آج کے اس منفرد واقعہ میں ہم جہنم کے بارے میں آپ کو بتائیں گے کہ اللہ تبارک و تعالی نے جہنم کو کیسا بنایا ہے لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ہماری اس واقعہ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا۔
پیارے دوستو اللہ تبارک و تعالی قرآن پاک کی سورہ حجر میں ارشاد فرماتا ہے اور جس کے ساتھ دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے جنوں اور انسانوں کی جماعتیں تقسیم کر دی گئی ہیں پیارے دوستو قرآن پاک کی اس آیت کریمہ سے پتہ چلا کہ اللہ تبارک و تعالی نے جہنم کے ساتھ دروازے بنائے ہیں روایات میں آتا ہے کہ جہنم کے ان سات دروازوں میں سے ہر دروازے کے سامنے 70 ہزار آگ کے پہاڑ ہوں گے اور ہر پہاڑ کے اندر آگ کی 70 ہزار گہاٹیاں ہوں گی اور ہر گھاٹی کے اندر آگ کی 70 ہزار شاخیں ہوں گی اور ہر شاخ میں 70 ہزار وادیاں ہوں گی اور ہر وادی کے اندر آگ کے 70 ہزار محلات ہوں گے اور ہر محل کے اندر آگ کے 70 ہزار مکان ہوں گے اور ہر مکان کے اندر زہر کی 70 ہزار صورائیاں ہوں گی اور جس روز اللہ تبارک و تعالی کے حکم سے قیامت برپا ہوگی اس روز جہنم سے ڈکن کو ہٹا دیا جائے گا جیسے ہی جہنم سے ڈکن کو ہٹایا جائے گا تو اس میں سے شامیانہ نما آگ کا ایک پردہ ظاہر ہوگا جو لوگوں کی دائیں جانب اڑے گا اور ایک دوسرا پردہ ظاہر ہوگا جو لوگوں کی بائیں جانب اڑے گا اور آگ کا ایک پردہ لوگوں کے سامنے کی طرف سے آئے گا اور اس دن آگ کا ایک شامیانہ لوگوں کے اوپر ہوگا اور ایک شامیانہ لوگوں کے نیچے ہوگا۔
اس دن جو ہی جن و انس آگ کے اس خوفناک شامیانے کو دیکھیں گے تو وہ تمام گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے اس وقت اس خوفناک عالم کے اندر تمام لوگ یہ پکارنے لگیں گے کہ اے میرے پروردگار مجھے بچا لینا کہ اے میرے پروردگار مجھے بچا لینا پیارے دوستو ہر ایک انسان کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ جہنم کیا ہے تو اس کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ جہنم وہ مقام ہے جس کو اللہ تبارک و تعالی نے قیامت کے دن کے لیے کافروں مشرکوں اور گنہگاروں کے لیے تیار کر رکھا ہے جس کے اندر گنہگاروں کو دردناک عذاب دیا جائے گا۔
:پہلے دروازے کا نام جہنم
پیارے دوستو قرآن پاک میں جہنم کے سات دروازوں کا جو ذکر ملتا ہے ان میں سے پہلے دروازے کا نام جہنم ہے جہنم کے پہلے دروازے کا نام جہنم اس وجہ سے رکھا گیا کیونکہ اس میں جو عذابات دیے جائیں گے وہ عذابات مردوں اور عورتوں کے چہروں میں شکنے ڈال دیں گے اور اس مقام کی خوفناک آگ ان کے چہروں کو جلسہ کر راکھ کر دے گی اور ان کے گوشت کو کھا جائے گی اور اس دروازے کا عذاب دوسرے دروازوں کی نسبت ہلکا ہوگا۔
:دوسرے دروازے کا نام لظیٰ
پیارے دوستو جہنم کے دوسرے دروازے کا نام لظیٰ ہے یعنی وہ شعلے والی آگ جو منہ اور سر کی کھال کو کھینچ ڈالے گی جہنم کے اس دوسرے دروازے کی آگ ہر اس شخص کو پکارے گی جو اللہ تبارک و تعالی کی توحید سے پیچھے ہٹا رہا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت سے منہ موڑتا رہا۔
:جہنم کے تیسرے دروازے کا نام سقر
پیارے دوستو جہنم کے تیسرے دروازے کا نام سقر ہے اس کو سقر اس وجہ سے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جہنم کا وہ مقام ہے جہاں پر ہڈیوں کے اوپر سے گوشت کو ادھیڑ دیا جائے گا اور اس گوشت کو اس آگ کے اندر جلسہ دیا جائے گا۔
:جہنم کے چوتھے دروازے کا نام حطمہ
پیارے دوستو جہنم کے چوتھے دروازے کا نام حطمہ ہے جس کو اللہ تبارک و تعالی نے جہنمیوں کے لیے تیار کر رکھا ہے جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے اور تجھے کیا معلوم کہ وہ توڑ پھوڑ دینے والی کیا ہوگی وہ اللہ تبارک و تعالی کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی جو ہڈیوں کو توڑ دے گی اور دلوں کو جلا ڈالے گی اور اللہ تبارک و تعالی مزید قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے اور وہ دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی۔
پیار دوستو جہنم کا یہ مقام ایک ایسا عبرت ناک مقام ہوگا کہ جس کی آگ جہنمیوں کو پاؤں سے پکڑے گی اور دلوں تک چڑھتی چلی جائے گی جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ یقینا وہ دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو قلوں کی مثل ہیں گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہوں آگ کی یہ چنگاریاں اوپر اٹھیں گی اور پھر نیچے آئیں گی جو جہنمیوں کے چہروں ہاتھوں اور بدنوں کو جلا ڈالیں گی۔
اللہ تبارک و تعالی کے اس دردناک عذاب کی وجہ سے جہنمی اتنا روئیں گے کہ ان کی آنکھوں کے آنسو ختم ہو جائیں گے اور پھر وہ اس خوفناک عذاب کی وجہ سے خون کے آنسو روئیں گے یہاں تک کہ خون کے آنسو بھی ختم ہو جائیں گے پھر اس کے بعد جہنمی اتنا روئیں گے کہ ان کے پیپ کے آنسو نکلنا شروع ہو جائیں گے اور یہاں تک کہ ان کی آنکھوں سے نکلنے والی پیپ بھی ختم ہو جائے گی اللہ تبارک و تعالی کا یہ عذاب اتنا دردناک ہوگا کہ اس عذاب کی وجہ سے جہنمی اتنا روئیں گے کہ اگر ان کی آنکھوں سے نکلنے والے آنسو میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو وہ بھی چلنے لگ جائیں۔
:دوستو جہنم کا پانچواں دروازہ جحیم
پیارے دوستو جہنم کا پانچواں دروازہ جحیم ہے اس کو جحیم اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس کے اندر جہنم کے بڑے بڑے انگارے ہوں گے۔
:جہنم کا چھٹا دروازہ سعیر
اور جہنم کا چھٹا دروازہ سعیر ہے اس دروازے کو سعیر اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس مقام کی آگ جہنمیوں کو جلا ڈالے گی جب سے اللہ تبارک و تعالی نے اس کو پیدا کیا ہے یہ جہنم کبھی ٹھنڈی نہیں ہوئی جہنم کے اس دروازے کے اندر 300 محلات ہیں اور ہر محل کے اندر 300 خوفناک مکان ہیں اور ہر مکان کے اندر 300 قسموں کے دردناک عذابات ہیں۔
پیارے دوستو جہنم کے اس دروازے کے اندر سانپ بچھو بیڑیاں زنجیریں اور طوق کا عذاب دیا جائے گا پیارے دوستو اس دروازے کے اندر غم کا ایک کنواں ہوگا پوری جہنم میں سے اس سے زیادہ خوفناک اور ہیبت ناک اور کوئی جگہ نہیں اس دروازے کے اندر غم کے کنویں کو جیسے ہی کھولا جائے گا تو تمام اہل دوزخ ہے انتہائی غمناک ہو جایا کریں گے۔
:جہنم کا ساتواں دروازہ ہاویہ
پیارے دوستو جہنم کا ساتواں دروازہ ہاویہ ہے یہ جہنم کا وہ مقام ہے کہ جو جہنمی اس میں گر پڑے گا وہ کبھی اس سے باہر نہ نکل سکے گا اور اس مقام کو بحر الحباب بھی کہا جاتا ہے یعنی گرد و غبار کا کنواں جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی قرآن پاک میں اس مقام کے متعلق ارشاد فرماتا ہے اور جب کبھی وہ ہلکی ہونے لگے گی تو ہم ان پر اس کو اور بھڑکا دیں گے۔
پیارے دوستو جب اس گرد و غبار والے کنویں کو کھولا جائے گا تو اس سے ایسی آگ نکلے گی جس آگ کی وجہ سے جہنم کی پہلے والی آگ بھی پناہ مانگے گی اور اس دروازے اور طبقے میں وہ لوگ ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تبارک و تعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہم اسے سعود پر چڑھائیں گے پیارے دوستو سعود ایک آگ کا پہاڑ ہے جس پر اللہ تبارک و تعالی اپنے دشمنوں کو منہ کے بل اس انداز میں رکھے گا کہ ان کے ہاتھ ان کی گردنوں سے بندھے ہوں گے اور ان کی گردنیں ان کے قدموں کے ساتھ ملائی گئی ہوں گی اور اس مقام پر زبانیاں فرشتے ان لوگوں کے سروں پر کھڑے ہوں گے اور ان فرشتوں کے ہاتھوں میں لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے جب ان میں سے کوئی ایک فرشتہ ایک ضرب مارے گا تو اس کی آواز کو جن و انس سارے سنیں گے۔
:جہنم کے دروازے لوہے اور فرش کانٹے کا
پیارے دوستو جہنم کے اس مقام کے دروازے لوہے کے ہوں گے اور فرش کانٹے کا ہوگا اور پردے تاریخی یعنی اندھیرے کے ہوں گے اور اس مقام کی زمین پیتل اور شیشے کی ہوگی جہنم کے اس خوفناک مقام میں جہنمیوں کا آگ ہی اوڑنا بچھونا ہوگا آگ ہی ان کے نیچے ہوگی اور آگ ہی ان کے اوپر ہوگی۔
پیارے دوستو جہنم کے اس مقام کی آگ کو ایک ہزار سال تک جلایاگیا تو وہ سرخ ہو گئی اور مزید اس کو ایک ہزار سال تک جلایا گیا تو پھر وہ سفید ہو گئی اور پھر ایک ہزار سال تک مزید اس آگ کو جلایا گیا تو وہ آگ سیاہ ہو گئی اب اس مقام کی آگ ہے انتہائی سیاہ اور تاریخ آگ ہے جس آگ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی کا غضب بھی شامل ہے۔
پیارے دوستو روایات میں آتا ہے کہ جہنم میں جس جہنمی کو سب سے ہلکا عذاب دیا جائے گا اس کو جہنم کی آگ کے جوتے پہنا دیے جائیں گے ان جہنمی جوتوں کی گرمی کی وجہ سے اس جہنمی کا دماغ اس طرح کھولے گا جس طرح گرم پانی کی ہنڈیاں کھولتی ہے پیارے دوستو اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تبارک و تعالی کی بنائی ہوئی جہنم کس قدر خوفناک ہے اور اللہ تبارک و تعالی نے اس خوفناک جہنم کے اندر کس قدر دردناک عذابات تیار کر رکھے ہیں اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں جہنم کے عذابات سے نجات عطا فرمائے اور اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صدقے جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان تمام تر گناہوں سے ہمیں بچائے جن گناہوں کے اندر مبتلا ہو کر لوگ جہنم کے مستحق ہوں گے۔
I have been browsing online more than 2 hours
today, yet I never found any interesting article like yours.
It is pretty worth enough for me. Personally, if all site owners
and bloggers made good content as you did, the web will be much more useful
than ever before.
hi how are you
It’s the best time to make a few plans for the long run and it is time to be
happy. I’ve read this publish and if I could I desire to recommend you some interesting issues
or advice. Maybe you could write subsequent articles regarding this article.
I desire to learn even more things approximately it!
hi