:شب برات کی فضیلت
بسم اللہ الرحمن الرحیم پیارے دوستو اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے اور بے شک اللہ تبارک و تعالی بخشنے والا مہربان ہے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کسی شخص کی آنکھ سے خوف خدا کی وجہ سے مکی کے سر کے برابر آنسو کا ایک قطرہ بھی نکلا تو اللہ تبارک و تعالی اس کے تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اس کو معاف فرما دیتا ہے
پیارے دوستو ذرا تصور کریں کہ اللہ تبارک و تعالی کی رحمت کتنی مہربان ہے اور اللہ تبارک و تعالی اپنے محبوب کی امت سے کتنی محبت اور پیار کرتا ہے امت محمدیہ کو اللہ تبارک و تعالی نے یہ شان عطا فرمائی ہے کہ ہمارے نبی سے پہلے تشریف لانے والے انبیاء کرام بھی امت محمدیہ میں شامل ہونے کی آرزو کیا کرتے تھے حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپنی گنہگار امت سے اس قدر محبت فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ساری زندگی سجدوں میں سر رکھ کر اپنی گنہگار امت کے لیے روتے رہے اور اپنی امت کی بخشش مانگتے رہے اسی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی نے اپنے محبوب کی امت کے لیے بہت سارے خاص دن مقرر کیے جس کے اندر اللہ تبارک و تعالی بے شمار گنہگار لوگوں کی بے حساب بخشش اور مغفرت فرماتا ہے انہی خاص دنوں میں سے ایک خاص دن شب برات کی رات ہے
:اس رات اللہ تعالی کا رحمت برسنا
اس رات کے اندر اللہ تبارک و تعالی کی رحمت آسمان دنیا پر نازل ہوتی ہے اور اس رات میں اللہ تبارک و تعالی قبیلہ بنو قلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ گنہگار لوگوں کی بخشش فرماتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بد نصیب اور گنہگار لوگ ایسے بھی ہیں جو ایسے گناہ کرتے ہیں کہ جن کی اس بابرکت رات میں بھی مغفرت نہیں کی جاتی پیارے دوستو آج کی اس واقعہ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ بد نصیب لوگ کون کون سے ہیں اور یہ کون سے ایسے گناہ کرتے ہیں کہ جس کی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی ان کی اس مقدس رات میں بھی بخشش نہیں فرماتا اور شب برات سے پہلے ہمیں ایسا کون سا کام کرنا چاہیے کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری بے حساب بخشش فرما دے اور ہمیں جنتی لوگوں میں شامل فرما دے
پیارے دوستو اس ایمان افروز واقعہ کو پڑھنے کے لیے آپ سے ہماری یہ گزارش ہے کہ ہماری اس واقعہ کو آخر تک ضرور پڑھیے گا حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب 15 شعبان کی رات آتی ہے اور جب مغرب کے وقت سورج غروب ہو جاتا ہے تو سورج کے غروب ہونے کے بعد سے ہی اللہ تبارک و تعالی اپنی شان کے مطابق آسمان دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے یہ صدائیں بلند کی جاتی ہیں کہ ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اس کو بخش دوں ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اس کو رزق عطا فرماؤں ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اس کی مصیبت کو دور کروں ہے کوئی بے اولاد کہ میں اس کو اولاد عطا فرماؤں ہے کوئی پریشان حال کہ میں اس کی پریشانی دور کروں حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ صدائیں پوری رات اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے بلند ہوتی ہیں
اور پوری رات اللہ تبارک و تعالی اپنی بے شمار رحمتیں اپنے گنہگار بندوں پر برساتا ہے اور بے شمار لوگوں کی بخشش فرماتا ہے لیکن کچھ بد نصیب لوگ ایسے ہیں جو اس رات کے اندر اللہ تبارک و تعالی کی ان رحمتوں سے محروم رہ جاتے ہیں اور اس رات کے اندر بھی ان کی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کی کوئی نماز قبول ہوتی ہے اور نہ ہی ان کی بخشش کی جاتی ہے اس رات کے اندر جن بد نصیب لوگوں کی بخشش نہیں کی جاتی
:ان آٹھ لوگوں کی اس رات بخشش نہیں ہوگی
ان بد نصیب لوگوں میں سے پہلا بد نصیب شخص وہ ہے جو شرک کرنے والا ہے یعنی اللہ تبارک و تعالی کی ذات کو چھوڑ کر کسی اور کو اپنا خدا مانتا ہے کسی اور کی عبادت کرتا ہے تو ایسے مشرک شخص کی اللہ تبارک و تعالی اس رات کے اندر بخشش نہیں فرماتا پیارے دوستو شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی باقی تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے لیکن شرک کو کبھی بھی معاف نہیں فرماتا اور دوسرا بد نصیب وہ شخص ہے کہ جس کے اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی وہ حسد کرنے والا اور بغض کرنے والا شخص ہے جو شخص اپنے کسی مسلمان بھائی سے حسد اور بغض رکھتا ہے تو اس رات کے اندر اس کی بھی بخشش نہیں کی جاتی اور تیسرا بدنصیب شخص جو تکبر کرنے والا ہو تکبر کرنے والے انسان کی بھی بخشش نہیں کی جاتی
پیارے دوستو بے شک تکبر کرنا صرف اللہ تبارک و تعالی کی شان کے لائق ہے اللہ تبارک و تعالی کی ذات کے علاوہ کوئی بھی انسان تکبر کے لائق نہیں لہذا اس رات کے اندر تکبر کرنے والے شخص کی بھی بخشش نہیں کی جاتی اور چوتھا بد نصیب انسان کہ جس کی اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی وہ قطع تعلق کرنے والا انسان ہے جو اپنے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سے رشتہ توڑنے والا انسان ہو ایسے انسان کی بھی اللہ تبارک و تعالی بخشش نہیں فرماتا پیارے دوستو حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو حق پر ہونے کے باوجود اپنے مسلمان بھائی کو معاف کر دے اور اس کی طرف صلح کا ہاتھ بڑھائے تو اللہ تبارک و تعالی اس کو جنت میں گھر عطا فرمائے گا
لہذا جن لوگوں نے اپنے عزیز و اقارب اور اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلقی کی ہوئی ہے وہ شب برات سے پہلے پہلے اپنے عزیز و اقارب کو منا لے اور حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنت کو ادا کرتے ہوئے ان سے صلح کر لیں کیونکہ یہ زندگی تو ایک دن ختم ہونے والی ہے ہمیشہ رہنے والی زندگی تو آخرت کی زندگی ہے کہ جس کے اندر انسان اللہ تبارک و تعالی کو راضی کر کے جنت میں چلا جائے گا اور ہمیشہ ہمیشہ اللہ تبارک و تعالی کی رحمتوں میں رہے گا لہذا اس دنیا کی چھوٹی سی زندگی کی خاطر ہمیں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی زندگی کو تباہ و برباد نہیں کرنا چاہیے اور پانچواں بد نصیب انسان کہ جس کی اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی وہ والدین کا نافرمان شخص ہے روایات میں آتا ہے کہ جس شخص کے والدین اس سے ناراض ہوں تو اللہ تبارک و تعالی بھی اس شخص سے راضی نہیں ہوتا لہذا شب برات سے پہلے پہلے اپنے والدین کو منا لینا چاہیے
اور ان سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ باپ کی رضا اللہ تبارک و تعالی کی رضا ہے اور ماں کے قدموں کے نیچے اللہ تبارک و تعالی نے جنت رکھی ہے اور چھٹا انسان کہ جس کی اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی وہ شراب پینے والا شخص ہے اور ساتواں انسان کہ جس کے اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی وہ کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنے والا شخص ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کسی شخص نے کسی ایک مسلمان کو ناحق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا اور نمبر اٹھ وہ بدکار عورت جو زنا کرنے والی عورت ہو اس کی بھی اس رات کے اندر بخشش نہیں کی جاتی
پیارے دوستو یہ وہ گناہ ہیں کہ جن گناہوں کی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی شب برات جیسی مقدس رات میں بھی لوگوں کی بخشش نہیں فرماتا لہذا ہمیں چاہیے کہ شب برات سے پہلے پہلے ہم اللہ تبارک و تعالی کے حضور سچے دل سے ان تمام تر گناہوں سے توبہ کرے اور اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے تو انشاءاللہ ضرور اللہ تبارک و تعالی کی ذات ہمیں ضرور بخشے گی اور اللہ تبارک و تعالی ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے گا بے شک اللہ تبارک و تعالی بخشنے والا مہربان ہے اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہمیں شب برات کی برکتیں نصیب فرمائے